بالی وڈ اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک 66 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں.انڈین ایکسپریس کے مطابق ستیش کوشک کا انتقال این سی آر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ستیش کوشک کسی سے ملنے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور کار میں انہیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوہ ثابت ہوا۔ستیش کوشک نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔ انوپم کھیر این ایس ڈی میں ان کے بیچ میٹ تھے۔ستیش کوشک نے مسٹر انڈیا میں ‘کیلنڈر’ کا کردار ادا کیا تھا، اور یہ ان کے سب سے قابل ذکر کرداروں میں سے
ایک ہے انکو اس کردار کے بعد بے حد پذیرائی ملی تھی۔ ستیش کوشک نے لاتعداد فلموں میںاہم کردار نبھائے جن میں دیوانہ مستانہ، رام لکھن، ساجن چلے سسرال ودیگر کے نام قابل زکر ہے. انہوں نے مشہور زمانہ فلم روپ کی رانی چوروں کا راجہاور تیرے نام جیسی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ستیش کوشک کی بطور ہدایتکار فلم تیرے نام نے ان کو کامیاب ڈائریکٹروں کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا گو کہ اس سے پہلے بھی ستیش کوشک اپنے نام کالوہامنواچکے تھے. ستیش کےانتقال پر پورا بالی وڈ سوگ میں ڈوبا ہوا ہے.








