سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی میر ظہور خان کھوسہ کی طبیعت بگڑ گئی
کراچی کے آغا خان ہسپتال میں داخل ،گلے کا سرجیکل آپریشن کر دیا گیا
ڈیرہ مراد جمالی ،
بلوچستان میں کھوسو قبیلے کے سربراہ سابق اسپیکر صوبائی اسمبلی میر ظہور حسین خان کھوسہ کی طبیعت بگڑ گئی جنہیں گزشتہ روز کراچی کے آغا خان ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں ان کے گلے کا سرجیکل آپریشن کیا گیا تشویشناک حالت کے باعث سرجیکل آپریشن کے بعد عارضی طور پر ان سے لوگوں کی ملاقات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے میر ظہور خان کھوسہ معروف قبائلی شخصیت میر منظور احمد خان کھوسو کے بڑے بھائی سابق صوبائی وزرا میر اظہار خان کھوسو اور میر سلیم خان کھوسہ کے چچا ہیں ۔








