پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور میزبان احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
باغی ٹی وی :اداکار احسن خان گزشتہ کئی برسوں سے رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کرتے آرہے ہیں اور ان کی میزبانی لوگوں کو پسند بھی آتی ہے اس رمضان المبارک احسن خان پی ٹی وی سے نشر ہونے والی رمضان ٹرانسمیشن ’’رمضان پاکستان‘‘ کی میزبانی کررہے ہیں جس کو مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے-
https://www.instagram.com/p/COuYRPABeTX/
تاہم حال ہی میں جس چیز نے لوگوں کی توجہ کھینچی وہ احسن خان کی دوران شو نماز کی ادائیگی تھی سوشل میڈیا پر ’’رمضان پاکستان‘‘ کے سیٹ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیگر علما آپس میں کسی موضوع پر بات کررہے ہیں جب کہ احسن خان جائے نماز بچھائے نماز کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اداکار فہد مصطفیٰ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ رمضان المبارک میں جیتو پاکستان شو سے قبل مغرب کی نماز ادا کررہے تھے۔