ایک طرف کرونا کی جکڑ بندیاں دوسری طرف سندھ سپورٹس بورڈ کے اکٹھ کے دعوت نامے

باغی ٹی وی : سندھ حکومت کی کرونا کے متعلق سنجیدگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے . سندھ سپورٹس بورڈ اور سندھ اولمپک نے تاحال سندھ سپورٹس میلہ کے لیے دعوت نامے تقسیم کرتی پھر رہی ہے . جہاں عام عوام سمیت اہم وزراء اور شخصیات کا اکٹھ ہو رہا ہے . اس سلسلے میں شاندار قسم کے دعوت نامے بھی جاری کیے جارہے ہیں.

ادھر وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا

اجلاس کے بعد این سی او سی کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ،ملک بھرمیں رات 8ب جے تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،رات 10 بجے تک صرف آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت ہوگی،ملک بھرمیں ہفتےمیں دو دن کاروباری سرگرمیاں بند رہیں گی،کاروبار بند رکھنے کیلئے 2 دنوں کا تعین وفاق کی اکائیاں کریں گی،بند مقامات پرہونے والے تمام ثقافتی، موسیقی اورمذہبی اجتماعات پرپابندی عائد ہو گی ،8فیصد سےکم شرح والے شہروں میں پہلے سے نافذ پابندیوں پرہی عملدرآمدجاری رکھا جائے گا

،کھانا صرف پارسل کے ذریعے لے جانے کی اجازت ہوگی،این سی اوسی نے ہائی رسک شہروں میں نقل وحمل محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے 300افراد تک آوٹ ڈور شادی تقریبات کی رات 10بجے تک اجازت ہوگی،شادی کی آوٹ ڈورتقریبات 2 گھنٹےکیلئے ہونگی،کسی ان ڈورتقریب کی اجازت نہیں ہوگی شادی کی آوٹ ڈور تقریبات کے لیے بھی صرف 2 گھنٹے کا وقت دیا جائے گا، ملک بھر میں سینما اور مزارات مکمل بند رہیں گے،

‏تمام کورٹس میں موجود افراد کی تعداد میں کمی کی ہدایت کی ہے،تمام سیاحتی مقامات پرکووڈ ایس او پیزپرسختی سے عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا ہے،تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے،
ان حالات میں سندھ حکومت کی جانب سے ایسے میلوں کی اجازت اور اس کے لیے لوگوں کو دعوت دینا سمجھ سے بالا تر ہے .

Shares: