بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر انڈیا کے خلاف فلائٹ کریو شیڈولنگ میں مسلسل خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی کی ہے۔

ڈی جی سی اے کے مطابق پائلٹس کے آرام، لائسنسنگ اور پرواز کی تازگی (recency) سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر کئی سینئر افسران کو معطل کیا گیا ہے۔ریگولیٹری ادارے کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا میں عملے کے ڈیوٹی اوقات کی نگرانی میں سنگین کوتاہیاں پائی گئیں، جس سے فضائی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔ تحقیقات کے بعد تین اہم افسران کو معطل کرتے ہوئے ایئر لائن کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرے۔

ڈی جی سی اے نے یہ بھی واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی پر مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

خامنہ ای نے جانشینوں کے لیے تین سینئر علما نامزد کر دیے،امریکی اخبار

ایئر انڈیا کو شوکاز نوٹس، پرواز کے اوقات کی حد سے تجاوز پر کارروائی

بےنظیر ہنرمند پروگرام کا اجراء، صدر زرداری کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم

کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

ایران کشیدگی: دو سے زائد امریکی بی ٹو بمبار طیارے میزوری سے روانہ، گوام کی جانب پرواز

Shares: