کپل شرما نے کامیڈی کس سے سیکھی علی ظفر نے بتا دیا

کپل شرما بھارتی ٹیلی ویژن کی تاریخ کا ایسا شو ہے جس کو بے پناہ مقبولیت ملی ہے۔ اس شو کو کپل شرما ہوسٹ کرتے ہیں ،کپل شرما کے انداز کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔ وہ بہترین کامیڈی کرتے ہیں۔ ان کی مقبولیت کی وجہ سے عباس مستان نے ان کے ساتھ ایک فلم بھی کی جو کہ باکس آفس پر زیادہ کامیاب نہ ہو سکی ۔ کپل شرما شو میں وسیم اکرم ، علی ظفر ، سمیت دیگر پاکستانی سٹارز کو بھی مدعو کیا جا چکا ہے۔ علی ظفر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں جب کپل شرما شو میں گیا تو میں نے کپل شرما سے کہا کہ آپ بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں تو

انہوں نے کہا کہ میں نے نسیم وکی سے کامیڈی سیکھی ہے۔ نسیم وکی بہت اچھی کامیڈی کرتے ہیں ان کی کامیڈی کی ٹائمنگ بہت زبردست ہے لہذا میں نے ان سے بے ساختہ جملے کہنا سیکھے ہیں۔ یاد رہے کہ نسیم وکی نے کپل شرما شو میں کافی مہینوں تک کام کیا اور ان کی کامیڈی کو بھارت میں بہت زیادہ سراہا گیا۔ دوسری طرف نسیم وکی کہتے ہیں کہ ان کا کپل شرما کے ساتھ آج بھی رابطہ رہتا ہے۔ ہم اچھے دوست ہیں اور رہیں گے اور اگر مجھے کپل کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

Comments are closed.