امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت

0
75
امریکا-کی-اپنے-شہریوں-کو-فوری-طور-پر-افغانستان-چھوڑنے-کی-ہدایت #Baaghi

امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورتحال کے باعث امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی ہےامریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم امریکی شہری فوری طور پر دستیاب پروازوں کے ذریعے افغانستان چھوڑ دیں۔

امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی اپنے شہریوں کو فوری طور پر افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

دوسری جانب افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے ائیرفورس پائلٹ ہلاک اور 6 شہری زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا دھماکے کے بعد کابل میں سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا جبکہ سرچ آپریش بھی جاری ہے۔

افغانستان کے34میں سے31اضلاع مکمل طور پر طالبان کے قبضے میں جاچکے ہیں.اقوام متحدہ

دوسری جانب نیو یارک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ ڈیبورہ لیونز کا کہنا ہے کہ طالبان نے افغانستان کے 31 صوبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ بعض اضلاع پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے-

سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ڈیبورہ لیونز نے افغانستان کے تازہ ترین زمینی حقائق بیان کرتےہوئےبتایا کہ ملک کی زمینی سرحدیں6 ممالک پاکستان‘تاجکستان‘ازبکستان‘ترکمانستان‘ایران اور چین کے ساتھ لگتی ہیں اورتمام سرحدی شہراور باڈرچیک پوسٹیں طالبان کے قبضے میں جاچکی ہیں اگرزمینی راستوں کی بات کی جائے تو کابل کی اشرف غنی حکومت کا سرحدی چوکیوں اور دنیا سے زمینی راستوں پر کوئی کنٹرول نہیں رہا –

Leave a reply