امریکا کی سابق حسینہ 30 سالہ چیسلی کرسٹ نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر29 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔
باغی ٹی وی : 2019 میں ’’مس امریکا‘‘ بننے والی چیسلی کریسٹ نے انسٹاگرام پر ایک مختصر پوسٹ کے
بعد خود کشی کرلی ملکہ حسن نے رہائشی عمارت کی 29 ویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پرس‘ (اے پی) کے مطابق چیسلی کرسٹ نے نیویارک کے پرتعیش علاقے منہٹن کی 60 منزلہ بلند و بالا عمارت سے چھلانگ لگائی جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں چیسلی کرسٹ کے اہل خانہ اور پولیس نے سابق حسینہ کی جانب سے عمارت سے چھلانگ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاش کی تصدیق 31 جنوری کی صبح سات بجے کی گئی-
سابق حسینہ نے رات دیر گئے نامعلوم وجوہات کی وجہ سے عمارت سے چھلانگ لگائی، جس وقت انہوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، اس وقت وہ اپنے فلیٹ میں تنہا تھیں ابتدائی طور پر یہ خودکشی کا کیس لگتا ہے تاہم حتمی بات پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کہی جا سکتی ہے –
بچپن میں اور کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں جنسی ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا : عائشہ عمر
جبکہ ’نیویارک پوسٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیلسی کرسٹ 60 منزلہ عمارت میں رہائش پذیر تھیں اور ان کا فلیٹ نویں منزل پر تھا، تاہم زندگی کے آخری لمحات میں انہیں 29 ویں منزل پر دیکھا گیا چیلسی کرسٹ رہائشی عمارت میں مقیم تھیں اور جس وقت انہوں نے سنگین قدم اٹھایا، اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ پر تنہا تھیں۔
چیلسی کرسٹ 2019 میں امریکا کی خوبصورت ترین دوشیزہ قرار پائی تھیں، اس سے قبل وہ ریاست کیرولینا کی خوبصورت ترین لڑکی بنی تھیں چیلسی کرسٹ ان چند سیاہ فام دوشیزاؤں میں سے ایک تھیں، جنہوں نے خوبصورتی کا مقابلہ اپنے نام کیا، انہوں نے قانون اور سیاست کی تعلیم حاصل کر رکھی تھی۔
چیلسی کرسٹ کو امریکی کرمنل جسٹس میں اصلاحات کے لیے متحرک کارکنان میں شمار کیا جاتا تھا، وہ کئی سال سے فلاحی اور دوسرے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کے منصوبوں میں متحرک تھیں۔
حریم شاہ نے اپنے ہونٹوں کی ادھوری سرجری کا ذمہ دار ایف آئی اے کو قرار دے دیا
قانون اور مارکیٹنگ میں اعلیٰ ڈگری رکھنے والی چیسلی کریسٹ نے خودکشی سے قبل انسٹاگرام میں ایک پوسٹ پر لکھا تھا کہ آج کا دن آپ کے لیے اچھا اور پُرسکون ہو انھوں نے دل کا ایموجی بھی بنایا تھا۔
چیسلی کریسٹ نے 2019 میں ہی مس یونیورس کے مقابلے میں حصہ لیا تھا تاہم انھیں کامیابی نہیں مل سکی تھی وہ مس امریکا بننے کے بعد سے وکالت کے ساتھ ساتھ فیشن شوز اور ٹی وی پروگرامز میں حصہ لیتی رہی ہیں اور 2020 میں وہ اپنی میزبانی کی وجہ سے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزد بھی ہوئی تھیں۔
سابق حسینہ ماضی میں ذہنی پریشانی اور ڈپریشن سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کرتی رہی ہیں، 2019 میں انہوں نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر اپنی فیس بک پوسٹ میں ذہنی مسائل پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ وہ کافی عرصے تک ڈپریشن کا شکار رہی ہیں-
ملکہ حسن کی اچانک موت پر سب حیران رہ گئے اور ان کے مداح اب تک صدمے سے نہیں نکل پائے ہیں سوشل میڈیا پر تعزیت کا تانتا بندھ گیا۔








