آرٹیکل 370 کا خاتمہ، آخر کار امریکہ نے بھی خاموشی توڑ دی، کیا کہا؟ بڑی خبر آ گئی

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت والی دفعات ختم کئے جانے کے بعد سے ہر کوئی انتظار میں تھا کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش تو کی تھی لیکن بھارت کے اس اقدام کے بعد امریکہ کی طرف سے مکمل خاموشی کیوں ظاہر کی جارہی ہے؟ تاہم اب امریکہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بھارت کی جانب سے آرٹیکل 370 ختم کئے جانے کے بعد امریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھارت کی طرف سے راجیہ سبھا میں بل پیش کرنے اور صدر سے دستخط کروانے کا جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس سے متعلق ہندوستانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں قرار دیا گیا ہے کہ امریکہ انڈیا کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے متعلق معاملے کا جائزہ لے رہا ہے،

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا احترام کیا جائے، امریکہ کو مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں اور نظر بندیوں پر تشویش ہے اور یہ کہ ایل او سی پر فریقین امن و استحکام برقرار رکھیں، واضح رہے کہ انڈیا کی ایک صحافی جیوتی ملہوترا کی جانب سے بھی آج یہ سوال اٹھایا گیا تھا کہ مودی کے اس اقدام پر ٹرمپ کیوں‌ خاموش ہیں اور امریکہ کا کوئی ردعمل کیوں نہیں‌ آیا ہے؟

Comments are closed.