امریکی صدر کا سعودی عرب کے ممکنہ دورے کا عندیہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کردیا۔

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں، ایک ایسا دورہ جس کے بارے میں مختلف ذرائع کا کہنا ہے کہ متوقع ہے کہ اس میں امریکی صدر کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات بھی ہو۔

بندوقیں امریکی بچوں کی سب سے بڑی قاتل ہیں:تباہی کی طرف جارہے ہیں : جو بائیڈن

بائیڈن نے امریکی معیشت پر تبصرے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ان کا سعودی عرب کے دورے کا براہ راست کوئی منصوبہ نہیں ہےلیکن اگر وہ ایسا کرتے ہیں تو یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات کو آگے بڑھانے کی کوشش کریں گے۔

خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بائیڈن جون کے آخر میں یورپ ، اسرائیل کے دورے کے ساتھ سعودی عرب کے دورے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

دورہ سعودی عرب کے امکانات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے جو بائیڈن نے کہا کہ دیکھیں ، میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنا نظریہ تبدیل نہیں کروں گا لیکن امریکا کے صدر کی حیثیت سے میرا کام امن قائم کرنا ہے اور میں یہی کرنے کی کوشش کروں گا-

وائٹ ہاؤس کی جانب سے کہا گیاکہ بائیڈن اب بھی محسوس کرتے ہیں کہ محمد بن سلمان اس بات کو نہیں مانتے کہ 2018 میں ترکی میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں ان کا کردار تھا۔

ملکہ برطانیہ کے تخت نشینی کے ستر سال مکمل،آج سے پلاٹنیم جوبلی کی شاندار تقریبات کا…

رپورٹس کے مطابق اس دورے کا مقصد سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایک ایسے وقت میں تقویت دینا ہو گا جب بائیڈن امریکا میں پیٹرول کی قیمتوں کو کم کرنے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ بائیڈن خلیج تعاون کونسل کے ریاض سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے، ایک علاقائی یونین جس کے ارکان بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ میں اس وقت اسرائیلیوں اور کچھ عرب ممالک دونوں سے ملاقات کروں گا جس میں مجھے توقع ہے کہ اگر میں گیا تو اس میں سعودی عرب بھی شامل ہوگا۔ لیکن فی الحال میرا کوئی براہ راست منصوبہ نہیں ہے-

جمعرات کو بائیڈن کے دورے کے امکانات اس وقت بہتر ہوئے جب OPEC+ نے جولائی اور اگست میں تیل کی پیداوار میں 200,000 بیرل اضافہ کرنے پر اتفاق کیا اور یمن جنگ میں جنگ بندی میں توسیع کی گئی۔

وائٹ ہاؤس نے یمن جنگ بندی میں توسیع میں بن سلمان کے کردار کو تسلیم کرنے کا اہم قدم اٹھایا-

جونی ڈیپ نے امبر ہرڈ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

Leave a reply