اورپھر پی آئی اے کے ساتھ وہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا
کراچی: اورپھر پی آئی اے کے ساتھ وہی کچھ ہوا جس کا ڈرتھا ،اطلاعات کے مطابق یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔ پی آئی اے نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی سے پروازوں کی عبوری اجازت مانگی تھی۔
پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی کی اجازت نہ مل سکی۔ یورپی یونین سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو یورپ میں پروازوں کی عارضی اور مشروط بحالی سے معذرت کر لی۔
پی آئی اے حکام کے مطابق ایاسا کے خط کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کےسرٹیفیکیشن اور نگرانی کی کارکردگی میں عدم اعتماد کا پہلو پایا جاتا ہے۔ یہی وجوہات یورپی کمیشن کے ذریعہ تحقیقات کے بعد پی آئی اے کے یورپ میں فضائی آپریشن کو معطل کرنے کا باعث بنیں۔ پی آئی اے پروازوں کی بحالی کیلئےسی اے اے پاکستان کا سیفٹی آڈٹ ناگزیر ہے۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپ اور برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی برقرار رہے گی۔ حکام نے ایاسا کی جانب سے لیٹر موصول ہونے کی تصدیق کردی۔