لاہور:پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل کونسل اجلاس گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا،اجلاس کی صدارت پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر میاں عرفان معراج نے کی، اجلاس کے بعد عرفان معراج نے پریس کانفرنس میں تمام لائحہ عمل پیش کیاانکے ہمراہ سیکرٹری ایسوسی ایشن سید محمد کومیل کاظمی،نائب صدر عبدالرحمان وسان،خزانچی عبدالر حمان یوسف بھی تھے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک بھر سے 16 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے نمائندے شریک تھے۔ اجلاس میں نومنتخب صدر میاں عرفان معراج سمیت دیگر عہدیداران اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اس موقع پر میاں عرفان معراج پاکستان ڈیف کرکٹ کی ترقی کے لیے اپنے مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کرتےہوئے اجلاس میں پاکستان ڈیف کرکٹ کی پروموشن کے لیے ملکی ٹورنامنٹس کے شیڈول کو بھی حتمی شکل دی گئی اورغیر ملکی سیریز کے حوالے سے یقین دہانی کروائی۔اجلاس میں ایسو سی ایشن کے نمائندگان کا شکریہ ادا کیا۔شامل ایسو سی ایشن راولپنڈی،اسلام آباد،مردان،اٹک،پشاور، لاہور،اوکاڑہ، ساہیوال،بہاولپور، کراچی، حیدر آ باد،گوٹکی،مظفر گڑھ،فیصل آباد،گجرات اور رحیم یار خان نےعرفان معراج پر نہ صرف اعتماد کیا بلکہ ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
عرفان معراج نے کہا کہمسرچ میں قومی چیمپیئن شپ منعقد کی جائیگی۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیشہ انکی معاونت کی ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں جبکہ رمیز راجہ نے بھی ہر سطع پر تعاون کا یقین دلایا ہے۔انکا کہنا ہے کہ پاکستان کے پہلے ڈیف الیکشن کروانے پرپی سی بی کےمشکور ہیں ۔مذید کہا کہ ایسو سی ایشن کے پاس فنڈز کی کمی ہے۔اس کے باوجود کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ دیا۔