اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارچوروں کے خلاف بڑی کاروائی

0
115

اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارچوروں کے خلاف بڑی کاروائی
باغی‌ٹی وی پولیس اینٹی کار لفتنگ نے کاروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی کارچوروں کے دو گینگز کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا .ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی جڑواں شہر سے چوری شدہ 08 گاڑیاں برآمد کرلیں.ملزمان میں ذبیر خان،محمد وحید،کامران اور ظہور خان شامل ہیں

ملزمان گاڑیاں کے پی کے میں فروخت کرتے تھے، کارروائیاں انچارج اے سی ایل سی ملک لیاقت علی معہ ٹیموں نے کیں.ملزمان کی نشاندہی پر مزید برآمدگی کے لئے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں.قبل ازیں بھی اے سی ایل سی نے گاڑیوں کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا ہے،

اے سی ایل سی کی بہترین کارکردگی سے کارچوری میں کمی واقع ہوئی ہے، آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے اے سی ایل سی کی کارکردگی کو سراہا ہے

Leave a reply