عارفوالاجماعت اسلامی کے زیر اہتمام مسجد اقصی اور فلسطینیوں پر اسرائیلیوں کی جانب سے کی جانے والی شدید بمباری کے خلاف ریلی نکالی گئی اور احتجاج مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی دفتر جماعت اسلامی ایچ بلاک سے جناح چوک تک نکالی گئی ۔ریلی میں جماعت کے کارکنان اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے مظالم پر اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے عہدیداران عبدالرزاق خلیل، راو ضیاء الرحمن اور رانا محمد معروف خاں سمیت دیگر کر رہے تھے ۔








