نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان
صوبائی وزیر اوقاف کا کاکٹر براداران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید
دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش . راہداری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی. کاکڑبرادران کی پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے. ہم عمران خان کے سپاہی ہیں، پارٹی کی خدمت دل و جان سے کرتے رہیں گے۔کاکڑبرادران
لاہور 26جولائی۔۔صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے پی ٹی آئی کے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا ہے عمران خان کے دورے امریکہ سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں مضبوط ہوا ہے،اس موقع پر نارووال سے تعلق رکھنے والے امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔صوبائی وزیر اوقاف نے کاکٹر براداران کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اب پوری دنیا میں جانا جاتا ہے کیونکہ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی،صوبائی وزیر نے کہا کہ2018کے الیکشن میں ضلع نارووال میں پارٹی کے اہم کارکنوں کو نظر انداز کیا گیا جس کی وجہ سے ضلع بھر سے پی ٹی آئی سیٹیں جیت نہ سکی،لیکن کاکٹر بردران کی پی ٹی آئی میں واپسی سے ضلع بھر پی ٹی آئی مضبوط ہوئی،امجد خان کاکٹر اور نعیم اللہ خان کاکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبائی وزیر پیر سید سعید الحسن شاہ نے وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات کروائی ہے،جہاں نارووال کی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب جلد نارووال کا دورہ بھی کریں گے۔ دربار صاحب کرتار پور میں جاری راہداری منصوبے کے حوالے سے پوری دنیا میں بسنے والے سکھ خوش ہیں راہدادری منصوبے کی تکمیل سے نارووال میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری پی ٹی آئی میں دوبارہ شمولیت غیر مشروط ہے ہم کل بھی عمران خان کے سپاہی تھے اور آئندہ بھی پارٹی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
لاہور 26جولائی۔ سیاسی معاون بر ائے وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے ا پنے آبائی حلقہ سے آئے وفد سے ملا قات میں کہا ہے کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی خصوصاً جنوبی پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے جاری منصوبوں کی نگرانی و مانیٹرنگ حکومت باریک بینی سے کر رہی ہے۔تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے کی جانب موڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کیلئے مختص فنڈز کسی اورمنصوبے یا شہرکو منتقل نہیں ہوسکیں گے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ماضی میں دلفریب نعروں سے بہلایا گیا۔سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلایا۔جنوبی پنجاب کے عوام نے سابق حکمرانوں کی زیادتیوں کا بدلہ عام انتخابات میں انہیں شکست دے کرلیا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق لوٹا رہی ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کا اندازہ ہے۔ جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقوں کے عوام کی محرومیوں کوخوشحالی میں بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کوامریکہ میں تاریخ ساز پذیرائی اور سفارتی محاذ پر بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ امریکی صدر کی مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش پاک بھارت تنازعات کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ تعلقات کو نئی جہت دے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی مفادات کو مقدم رکھا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا رکھنے کی سازش کرنے والوں کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ مخالفین کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ وزیراعظم عمران خان پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے نئی سوچ اور نئے وژن کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وطن عزیز اپنی اصل منزل حاصل کرے گا۔
٭٭٭٭٭