آصف زرداری جیل سے باہر جانے کے لئے بیتاب، بڑا مطالبہ سامنے آ گیا
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو ہسپتال منتقل کیا جائے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے آصف زرداری کو فوری اسپتال منتقل کرنے کی تجویز دی ہے،آصف زرداری کو علاج کیلیے اسپتال منتقل کیا جائے ،حکومت آصف زرداری سےمتعلق ڈاکٹروں کی سفارشات پرعمل درآمد کرے،سلیم مانڈوی والا کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ،آصف زرداری کے طبی ٹیسٹ کرائے جائیں.
اڈیالہ جیل میں قید سابق پاکستانی صدر آصف علی زرداری کا بدھ کو جیل میں طبی معائنہ ہوا۔ طبی معائنہ کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم نے انھیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی تجویز دے دی۔
قبل ازیں آصف زرداری کی بہن کی حالت کو بھی پولی کلینک ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی تشویش ناک قرار دیا تھا۔ ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ فریا ل تالپور کو ایسی حالت میں جیل منتقل کیا جانا درست نہیں ہو گا۔
دیگر سیاستدانوں کا بھی یہی حال ہے ۔ جب جیل میں جاتے ہیں تو ان کو خطرناک بیماری لاحق ہو جاتی ہے۔ لیکن جب جیل سے باہر ہوتے ہیں تو ان کو کوئی بیماری نہیں ہوتی۔ عوامی حلقوں نے سوال اٹھا یا کہ جب مذکورہ شخصیات لوٹ مار اور منی لانڈرنگ میں مصروف ہوتی ہیں تو تب انہیں کوئی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔
آصف زرداری نے جیل میں سہولیات کے لئے عدالت میں درخواست دائر کی تھی جس پر عدالت نے فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملزمان کو جیل کی جانب سے اے کلاس کی سہولیات نہیں ملیں گی ،ملزمان کو اپنے اخراجات پر تمام سہولیات رکھنے کی اجازت ہو گی،ملزمان اپنے خرچ پر اے سی، ٹی وی، کوکر،اخبار،فریج رکھ سکیں گے،آصف زرداری اورفریال تالپور کواٹینڈنٹ بھی اپنے خرچ پررکھنے کی اجازت ہو گی .
یاد رہے کہ کہ جعلی اکاونٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری نیب کی حراست میں ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد نیب نے زرداری ہاوس سے آصف زرداری کو گرفتار کیا تھا، آصف زرداری جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں. ان سے تحقیقات جاری ہیں، آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو بھی نیب نے گرفتار کر رکھا ہے۔