فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھ سے لوگ اکثر پوچھتے ہیں کہ میں اپنی جلد کو تروتازہ رکھنے کےلئے کیا کرتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میںتین وقت کا کھانا نہیں کھاتی بلکہ میں ناریل کا پانی، کھجوریں، فروٹ چاٹ اور سلاد جیسی چیزیں کھاتی ہوں. میںقدرتی چیزیں کھانے پر زیادہ انحصار کرتی ہوں، ناشتے میں مجھے دہی اور پھل کھانا پسند ہیں۔ باجرے کی روٹی اور وٹامن سی سپلیمنٹسب سے بھی استعمال کرتی ہوں. اہم بات یہ ہے کہ میں باہر کا کھانا نہیںکھاتی گھر کا پکا ہوا کھانا کھاتی ہوں اور اگر میں شوٹنگز پر ہوں تو میں گھر سے کھانا ڈبوں میں پیک کروا کر لیکر جاتی ہوں. اور وہی کھاتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میںکسی قسم کا رسک نہیںلیتی اس معاملے میں . پانی کا استعمال بہت زیادہ کرتی ہوں.
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ” میں مٹن بہت زیادہ نہیں کھاتی اگر گوشت کھانا ہی ہو تو اس میں ، میں ہمیشہ دیسی مرغ یا مچھلی کھاتی ہوں ”. انہوں نے یہ بھی کہا کہ چہرے کی جلد کی خاطر سفید رائس نہیں کھاتی بلکہ میںبرائون رائس کھاتی ہوں.عائشہ عمر نے کہا کہ میں سب خواتین سے یہی کہوں گی کہ گھر کے کام کاج کریں جاب بھی کریں لیکن خود کے لئے وقت ضرور نکالیں اور اپنی بہترین ڈائیٹ کا بہت زیادہ خیال رکھیں.