بلوچستان میں کرونا وائرس کے مریضوں میں اضافہ

0
63

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں مزید6 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان میں کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد198ہوگئی، لیاقات شاہوانی کا کہنا ہے کہ 126ٹیسٹ کیے گئے ،6مثبت اور120منفی آئے ،

دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے آج پھر بلوچستان اسمبلی کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کی ریکوزیشن جمع کردی- اپوزیشن اراکین کا کہنا ہے کہ بلوچستان کرونا سمیت بہت مشکل و بحرانی حالات سے گذر رہا ہے – اسمبلی کا اجلاس عوام کے مسائل و انکے حل کیلے حکمت عملی مرتب کرنے کا واحد ادارہ ہے.

واضح رہے کہ بلوچستان میں کرونا وائرس سے ایک ہلاکت ہو چکی ہے،

قبل ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت فوری طور پر بلوچستان میں کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کیلئے ڈاکٹرزاور طبی عملہ کے مسائل فوری طور پر حل کرے

ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے ڈاکٹرز پیرا میڈیکس اور دیگر سٹاف سراپا احتجاج ہے اور انہوں نے اپنی زندگیوں کی حفاظت کی خاطر کٹس اور دیگر آلات کیلئے احتجاج پر ہیں ان پر تشدد اور گرفتاری ایسے وقت میں کی گئی جب مشکل حالات سے ہم گزر رہے ہیں اور ڈاکٹرز اور طبی عملہ اس وقت حالت جنگ میں ہیں بلوچستان کی مشکلات سب سے زیادہ ہیں کیونکہ یہاں سہولیات ہسپتالوں میں نہ ہونے کے برابر ہیں مرکزی حکومت فوری طور پر ایسے اقدامات کرے جس سے ڈاکٹروں کی مشکلات کم اور ان کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں

Leave a reply