ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنیں گے : بلاول بھٹو

0
33

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے عوام کو غربت میں دھنسا دیا ہے۔

عالمی یوم سماجی انصاف پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سماجی انصاف کو یقینی بنانا ہی ملک کو پرامن، ترقی پسند اور خوشحال بنانے کی چابی ہے، ہماری جماعت کے نظریئے اور جدوجہد کا سنگ بنیاد ہی سماجی انصاف ہے، ہم خواتین سمیت معاشرے کے کمزور طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرمِ عمل ہیں، پی پی حکومت کے فیصلوں نے ناتواں اور کمزوروں کو اپنا بہتر مستقبل کا خواب دیکھنے کے قابل بنایا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غریب عوام کو عمران خان کی سلیکٹڈ و کٹھ پتلی حکومت نے مزید غربت میں دھنسا دیا ہے، ہم بے آواز شہریوں کی طاقتور آواز بنے رہیں گے، پیپلز پارٹی 27 فروری سے عوامی لانگ مارچ شروع کرنے جا رہی ہے، اور یہ عوامی لانگ مارچ اس بے لگام مہنگائی کے خلاف ہے۔

Leave a reply