باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی میت لندن سے جاتی امرا پہنچا دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے دیگر ن لیگی رہنماؤں نے بیگم شمیم اختر کی میت ائرپورٹ پر وصول کی۔ جس کے بعد میت کو جاتی امرا پہنچایا گیا۔ بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق مرحومہ بیگم شمیم اختر کی تجہیز و تکفین کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ نماز جنازہ مولانا راغب نعیمی پڑھائیںگے،لندن سے روانگی سے قبل نواز شریف اور شہبازشریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی نماز ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی گئی تھی اور وہاں سے میت پاکستان روانگی کے لیے ایمبولینس کے ذریعے ایئر پورٹ روانہ کی گئی۔
لندن میں کورونا لاک ڈاؤن قوانین کے تحت 30 افراد کو نماز جنازہ میں شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔ نماز جنازہ میں نوازشریف، اسحاق ڈار، حسن نواز، حسین نواز، سلمان شہباز اور علی ڈار، علی عمران سمیت خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔بیگم شمیم اخترکی میت برٹش ایئرویزکی پروازبی اے 0259 سے لاہورکے لیے روانہ کی گئی تھی۔
میاں شہباز شریف اپنی والدہ اور حمزہ شہباز اپنی دادی کا جسدِ خاکی لے کر جاتی عمرہ کی طرف روانہ،
اللہ پاک بیگم شمیم اختر کی مغفرت فرمائے، آمین pic.twitter.com/Q021S4Ag4t— گوجرانوالہ کا چھوٹا شیر (@itssaadnmughal) November 28, 2020
والدہ کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے حکومت نے شہباز شریف کو جیل سے 5 روز کے لئے رہا کر دیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے 5 روز کےلئے پیرول پر رہاکرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاتھا ، جس کے مطابق شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف کی پیرول پر رہائی 27نومبر سے 1 دسمبر تک ہوگی۔
https://twitter.com/MukhtarLar/status/1332541902437093377
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو انسانی ہمدردی کے ناطے پے رول پر رہا کیا جارہا ہے۔ پنجاب حکومت نے پاکستان پریزن رولز 1978کے سیکشن 545بی کے تحت پے رول پر رہائی کی اجازت دی۔