بھارتی فلم ساز کورونا وائرس پر فلمیں بنائیں گے؟

0
46

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس سے ایک طرف جہاں متعدد سرگرمیوں سمیت فلموں کی نمائش اور شوٹنگ ملتوی کی جا رہی ہے وہیں بھارتی فلم سازوں نے اس بیماری پر فلمیں بنانے کے لئے تیاری کر رہے ہیں

باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھرکے سینما گھروں کو بند کرکے فلموں اور ڈراموں کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے جان لیوا وائرس نے جہاں دنیا بھر میں خوف کے سائے پھیلا رکھے ہیں وہیں اس وبا پر بھارتی فلم سازوں نے فلمیں بنانے کی تیاریاں بھی کرلیں

نجی ٹی وی چینل ڈان کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی دو بڑی فلم پروڈکشن کمپنیوں نے کورونا وائرس پر فلمیں بنانے کے لیے 2 ٹائیٹل کو رجسٹرڈ کرواکر کاپی رائٹس حقوق حاصل کرلیے ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایراس انٹرنیشنل نے کورونا پیار ہے کے ٹائیٹل کی رجسٹریشن کرالی ہے اور جلد ہی پروڈکشن کمپنی اس موضوع پر فلم بنائے گی، تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہے کب تک اس نام سے فلم سامنے آ سکے گی

کورونا پیار ہے کے ٹائیٹل کی رجسٹریشن کرانے والی پروڈکشن کمپنی اس وقت فلم کی تھیم اور اس کی کہانی لکھنے کے حوالے سے غور و فکر میں مصروف ہے اور کہانی کی تھیم سوچنے کے بعد جلد ہی اس کی کہانی لکھ کر ممکنہ طور پر شوٹنگ کا آغاز کردیا جائے گا

کورونا پیار ہے فلم میں کون اداکار ہوں گے اور اس کی ہدایات کون دے گا اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، تاہم خبریں ہیں کہ فلم میں ایک اچھا سماجی پیغام دیا جائے گا اور لوگوں میں کورونا جیسی کسی بھی بیماری یا وبا سے متعلق شعور اجاگر کرنے کی کوشش کی جائے گی

کورونا کے باعث پابندیوں کی وجہ سے شوبز سے وابستہ افراد پریشان


دوسری جانب رپورٹ کے مطابق موشن پکچر پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے ڈیڈلی کورونا کے نام کو رجسٹرڈ کرواکر اس کے کاپی رائٹس حاصل کرلیے ہیں اور ممکنہ طور پر اسی نام سے جلد ہی فلم بنانے کے کام پر آغاز کردیا جائے گا، تاہم اس فلم پر کب تک کام شروع ہو سکے گا اس حوالے سے کوئی بات منظر عام پر تا حال نہیں آئی ہے

دوسری جانب کورونا پیار ہے اور ڈیڈلی کورونا جیسے ٹائٹل کو رجسٹرڈ کرواکر کورونا کے موضوع پر فلمیں بنانے کے خیال کو کئی نامور فلم سازوں اور پروڈیوسرز نے مضحکہ خیز قرار دیا ہے

واضح رہے چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والے کورونا وائرس نے پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں پھیل چکا ہے دنیا بھر کے لوگ اس کے خف و ہراس میں مبتلا ہیں

Leave a reply