ایک ہی دن میں چونسٹھ ہزار کیسز کے ساتھ بھارت میں کرونا کے ٹوٹل کیسز کی تعداد ساڑھے اکیس لاکھ ہو گئی

0
45

ایک ہی دن میں چونسٹھ ہزار کیسز کے ساتھ بھارت میں کرونا کے ٹوٹل کیسز کی تعداد ساڑھے اکیس لاکھ ہو گئی

باغی ٹی وی : بھارت میں کورونا وائرس پھر سے تگڑا ہو رہا ہے اور ایک ارب 35 کروڑ سے زائد کی آبادی والے ملک میں مجموعی طور پر 21 لاکھ 53 ہزار افراد وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔دوسری جانب اموات کی مجموعی تعداد 43 ہزار 379 ہوگئی ہے۔
اس سے ایک دن قبل ہندوستان میں ایک دن میں دوسری بار کورونا وائرس کے ریکارڈ تقریبا 61 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے تھے ہندوستانی میڈیا نے ہفتہ کے روز وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک ہی دن میں کورونا وائرس میں مزید 61 ہزار537 افراد مبتلا ہوئے جس سے کورونا کیسز کی تعداد بڑھ کر20 لاکھ 88 ہزار611 ہو گئی ہے اور 886 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی اموات کی مجموعی تعداد42 ہزار518 تک جا پہنچی .

ہندوستان میں کورونا سے صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 900 افراد کے شفایاب ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 14 لاکھ 87 ہزار 5 ہو گئی ہے۔دوسری جانب مرکزی حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صحت اور ایمرجنسی مینجمنٹ کے لئے 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کو 890.32 کروڑ روپے کی دوسری قسط جاری کر دی ہے۔

Leave a reply