بلاول نے دھرنے بارے اپنا موقف پیش کر دیا
بلاول نے دھرنے کے بارے میں اپنا موفف پیش کر دیا
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اب پیپلزپارٹی دھرنے میں شرکت نہیںکرسکتی.فضل الرحمان نے نہیں کہا کہ وہ جا کر عمران خان کو گرفتار کریں گے، لاکھوں لوگوں کا جذبہ ہے وہ وزیراعظم کو پکڑ سکتے ہیں اور اس کی طاقت رکھتے ہیں .
انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت کسی اور کی خواہش پر بنی ہے جو کہ سلیکٹڈ ہے الیکٹڈ نہیں ہے .پیپلزپارٹی نےشروع دن سے مارچ اور جلسے کی حمایت کی تھی اورہم نے شروع دن سے آزادی مارچ کی حمایت کی تھی. بلاول بھٹو نے کہاکہ ہمارے مطالبات ایک جسیے ہیں لیکن دھرنے کے خلاف ہیں حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرنا چاہیے،وزیر ریلوے کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے. ان کے دور میں سب سے زیادہ ٹرین حادثے ہوئے.