ہالی وڈ کی نئی فلم برڈز آف پرے کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
فلم رواں سال 7 فروری کو ریلیز ہوگی
لاس اینجلس :ہالی وڈکی کرائم ایکشن فلم ”برڈز آف پرے“ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا کیتھی یان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی مرکزی کردار ہیلری کے گر د گھومتی ہے جو اپنے بوائے فرینڈ جوکر سے رشتہ ختم ہونے کے بعد شدید بے چینی کا شکار ہو جاتی ہے
اور چاہتی ہے کہ ہر فرد اس سے خوف زدہ ہواور پھر تین سپر ہیرو خواتین کے ساتھ مل کر ایک اغواہ شدہ لڑکی کو بچانے کے لئے مشن پر نکل پڑتے ہیں
فلم کی کاسٹ میں اداکار کرس میسینا، روزی پرز، مارگٹ روبی اور ایلا جے باسکوشامل ہیں جبکہ فلم رواں سال 7فروری کو ریلیز کی جائے گی