بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اس خوبصورت جوڑے نے سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اپنے مداحوں کے ساتھ اس خوشخبری کا اعلان کیا . بی پاشا نے اپنی بیٹی کا نام دیوی رکھا ہے. جیسے ہی اس جوڑے نے سوشل میڈیا پر یہ خبر شئیر کی تو انہیں مداحوں اور دوستوں ساتھیوں کے مبارکباد کے پیغامات موصول ہونا شروع ہو گئے. ان کی ساتھی اداکارہ دیا مرزا نے لکھا کہ اس دنیا میں خوش آمدید ننھی پری آپ کے لئے بہت پیار اور محبت . میں آپ سے ملنے کا انتظار نہیں کر سکتی. اداکارہ و گلوکارہ سوفی چوہدری نے لکھا کہ اب تک کی بہترین بہترین خبر، میں آپ دونوں کےلئے بہت خوش ہوں، خدا آپ کے اس ننھے فرشتے کو سلامت

رکھے۔ تنیشا مکھرجی نے لکھا بہت بہت مبارک ہو، آپ کو بہت ساری خوشیاں نصیب ہوں. ٹی وی اداکارہ سوربھی جیوتی نے لکھا ’’مبارک ہو‘‘ میں آپ کے لئے بہت خوش ہوں۔ بی پاشا نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کی اس تصویر میں انہیں نومولود کے پاؤں پکڑے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ کا عنوان دیا "مبارک”۔بی پاشا باسو نے سوشل میڈیا پر ہی مداحوں کو اپنے حمل کی اطلاع دی اور بیٹی کی پیدائش کی بھی اطلاع سوشل میڈیا پر دی.

Shares: