پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان کے خلاف مبینہ کرپشن کے مقدمات پر عوام نے بھی اپنا فیصلہ سنا دیا-
باغی ٹی وی : چئیرمین پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کرپشن اور 9 مئی کے مقدمات پر عوام کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے کئے کی سزا ملنی چاہیے چئیرمین پی ٹی آئی کون ہیں کہ وہ سزا سے بچ جائیں، کرپٹ چیئرمین تحریک انصاف ہو یا کوئی اور سزا ملنی چاہیے بلا تفریق احتساب ہونا چاہیے اور سزا بھی دینی چاہیے-
دوسری جانب پی ٹی آئی کے سابق رہنما و سابق وزیر کے پی کے پرویز خٹک نے انکشاف کیا ہے کہ شہرام ترکی کے والد لیاقت ترکئ کو سینٹر بنانے کےلئے ان سے 50 کروڑ کا فنڈ شوکت خانم کے نام پر لیا جو عمران کے ذاتی اکاؤنٹ میں جمع ہواخیبر پختونخوا پر مصنوعی پراجیکٹ دس سال کے بعد احتتام پذیر ہوا خیبر پختونخوا صوبے کے وسائل کو بیدردی سے سے لوٹا گیا-
اسلام آباد: ٹریل تھری زیادتی کیس کا نامزد ملزم گرفتار
جب ھم کہتے تھے عمران ڈبل شاہ ھے شوکت خانم کا مال کھاتا ھے ٹھگ ھے تو ہتک عزت ھو جاتی تھی اب تو عمران تمہاری ساری کابینہ کہہ رہی کہ تم فراڈیے نو سر باز ھو کر مقدمے ان پر بھیج نوٹس انکو اگر جرات ھے لے جاؤ انکو عدالتوں میں ۔ کوئ شرم کر کوئ حیا کر ۔۔تمہاری تار تار ھو گئ ریپوٹیشن۔ https://t.co/UiMRmtmhnE
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 15, 2023
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ جعلی منصوبوں کی تشہیر کے لیے ہزارون سوشل میڈیا نوکر بھرتی کیے گٸے کے پی کے کے خزانے سے انھیں ماہانہ 80 کروڑ روپے دئیے جاتے تھے ان کا کام پی ٹی آئی کے مخالفین کو گالیاں دینا اورپی ٹی آئی کی پبلسٹی کرنا ہوتا تھا صوبے پر 987 ارب کا قرضہ چڑھایا گیا جو پچلھے 65 سالہ دور میں صرف 97 ارب روپے تھا-
پوٹھوہار، کشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
پرویز خٹک کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر دفاع اور لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ جب ہم کہتے تھے عمران ڈبل شاہ ہے شوکت خانم کا مال کھاتا ہے ٹھگ ہے تو ہتک عزت ہو جاتی تھی اب تو عمران تمہاری ساری کابینہ کہہ رہی کہ تم فراڈیے نو سر باز ہو کر مقدمے ان پر، بھیج نوٹس ان کو اگر جرات ہے لے جاؤ ان کو عدالتوں میں ۔ کوئی شرم کر کوئی حیا کر ،تمہاری تار تار ہو گئی ریپوٹیشن۔