چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ

چیئرمین سینیٹ کے گھرکا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہوگا
0
41
chairman senate

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ کی مراعات میں غیرمعمولی اضافہ ، خاندان کے افراد کو بھی ڈھیروں سہولتیں دی جائیں گی-

باغی ٹی وی: چیئرمین سینیٹ کو اسپیکرقومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کے قانون سے علیحدہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایوان نے چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں، مراعات اور الاؤنسز کا قانون منظور کرلیا ہے۔

قانون کےمطابق چیئرمین سینیٹ کو ماہانہ 50 ہزار روپے اضافی الاؤنس ملے گا اور رینٹ پر چیئرمین سینیٹ کے گھرکا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے ماہانہ ہوگا جب کہ چیئرمین سینیٹ کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے ایک دفعہ کے اخراجات 50 لاکھ روپے ہوں گے جب کہ چیئرمین سینیٹ کے ساتھ اب اہلخانہ کو بھی نجی علاج کی سہولت حاصل ہوگی

بنگلہ دیش کی سرکاری فضائی کمپنی 10 ایئربس جیٹ طیارے خریدے گی

فضائی سفرپر حکومت، فوج، فلائنگ کلب،چارٹرڈ سروس کا جہازیا ہیلی کاپٹر ریکوزیشن ہوسکتی ہے جبکہ بیرون ملک سفر میں خاندان کا ایک رکن ساتھ لے جا سکتے ہیں صرف یہی نہیں چیئرمین سرکاری جہاز میں بھی خاندان کے 4 ا فراد کو ساتھ لے جا سکتے ہیں،اب چیئرمین سینیٹ کے اہلخانہ بھی سرکاری گاڑیاں استعمال کرنے کے حقدار ہوں گے بیرون ملک سفر میں چیئرمین سینیٹ کو نائب صدر کا پروٹوکول ملے گا-

چیئرمین سینیٹ کو سرکاری کام کے لیے زمینی سفرپرپبلک ٹرانسپورٹ میں 300 روپےفی کلو میٹر دیئےجائیں گےجبکہ اپنی گاڑی پر سفر پر 400 روپے فی کلومیٹر دیئے جائیں گے اور سفر میں ٹھہرنے پر الاؤنس 10 ہزار روپے یومیہ ہوگا۔

میٹا نے نیا وائس باکس ٹول پیش کر دیا

مراعات میں اضافے کے بعد چیئرمین سینیٹ 12 اہلکاروں پر مشتمل ذاتی عملے بھی رکھ سکتے ہیں،جبکہ چیئرمین سینیٹ اب 18لاکھ روپے تک صوابدیدی فنڈ بھی استعمال کر سکے گا نئے قانون کے تحت تمام سابق چیئرمین سینیٹ کو تاحیات اضافی مراعات ملیں گی جبکہ 3برس تک چیئرمین رہنے والے افراد بھی اضافی مراعات کے حقدار ہوں گے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز کا قانون بھی ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی سے الگ کردیا گیا ہے سینیٹ نے چیئرمین کی مراعات میں اضافے کا بل 16 جون کو منظور کیا تھا، بجٹ سیشن کے بعد بل منظوری کے لیے قومی اسمبلی بھیجا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے 31 لوگوں کو کس نے اورکیوں نہیں آنے دیا تحقیقات کی …

Leave a reply