اسلام آباد :- چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے آج سینیٹ کے ماتحت مختلف شعبہ جات کا اچانک دورہ کیا ہے. سرپرائز دورے کے موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے افسران واسٹاف کی حاضری چیک کی اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا ہے۔سینیٹ کے ماتحت مختلف شعبہ جات کے دورے کے موقع پر صادق سنجرانی نے دفاتر سے اعلیٰ افسران سمیت غیر حاضر ملازمین پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور انہیں جواب طلبی کے نوٹس جاری کئے ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے غیرحاضر،ڈسپلن کی خلاف ورزی پرچار سینئر افسران کو معطل کردیا ہے، معطل کئے جانے والوں میں سینئر ڈی جی جاویداقبال، ڈپٹی سیکرٹری زرغونہ شبیر، ڈپٹی ڈائریکٹر ارم شفیق اور ارشد اقبال شامل ہیں۔
صادق سنجرانی نے متعدد افسران کو غیرحاضری پر شوکاز نوٹسز بھی جاری کئے ہیں.