آرمی چیف سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقات،جنگ روکنے لیے پاکستان کوکرداراداکرنے کی درخواست

0
42

راولپنڈی:آرمی چیف سے چین اور ایران کے سفیر کی ملاقات،جنگ روکنے لیے پاکستان کوکرداراداکرنے کی درخواستآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین اور ایران کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال اور امریکا ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے بھی اہم ملاقات کی، جس میں امریکا، ایران سمیت مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں، خطے میں امن کے لیے ہر قسم کی کاوش کی حمایت کریں گے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا تھا کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے چاہتے ہیں کہ فریقین بیان بازی سے گریز کریں، نئی محاذ آرائی کی طرف بڑھنے کے بجائے خطے میں کشیدگی کا خاتمہ کیا جائے۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی سیکریٹری دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا جنگ نہیں چاہتا لیکن ضرورت پڑی تو جارحیت کا جواب دیں گے۔

Leave a reply