مزید دیکھیں

مقبول

سال کی دوسری مانیٹری پالیسی کا اعلان کل ہو گا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان رواں سال کی دوسری...

ڈیرہ غازی خان:نگہبان رمضان،رقوم کی تقسیم میں بے ضابطگیاں، ڈیوائس ایرر سے عوام پریشان

ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)’’نگہبان رمضان‘‘ کے تحت...

پنجاب میں فلیجل، ٹراماڈول اور میٹرنیڈازول پر پابندی لگا دی گئی

لاہور(باغی ٹی وی )پنجاب میں 8 غیرمحفوظ ادویات پر...

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پرقراردادمنظور

سینیٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر...

کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

کورونا پھر سے جاگ اٹھا ، کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے سبب کیسز میں اضافہ ہو گیا جس کے بعد کراچی، اسلام آباد، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا گیا ہے، کامیابی پہلے کی طرح عوام کے تعاون کے بغیر ناممکن ہے۔

اسدعمر کا کہنا ہے کہ 6 ہفتے تک کورونا کیسز دو فیصد مثبت رہے، گزشتہ ہفتے اس میں دو فیصد اضافہ ہوا۔ کراچی، آزاد کشمیر میں منی اسمارٹ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے تین سیکٹرز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، متاثرہ علاقوں سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کئے جا رہے ہیں۔ سیکٹر جی 11 ٹو اور جی 7 تھری کے دو اسکولز سیل کر دیئے گئے، ڈی سی اسلام آباد کے مطابق 32 ریسٹورنٹس، 47 دُکانیں اور ایک ورکشاپ کو بھی سیل کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ 2 کی گلی نمبر 25 اور29 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکٹر جی نائن 4 کی گلی نمبر 85 اور 89 کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی ٹیموں نے ان علاقوں سے لوگوں کو قرنطینہ کرنے کے لیے سیمپل لیے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 88 نئے کیسز سامنے آئے تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 ہزار 210 تک پہنچ چکی ہے جب کہ عالی وبا سے اب تک 188 اموات ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں جاں بحق افراد کی تعداد 6ہزار570 ہوگئی ہے اور 3لاکھ 18ہزار 932 کیسز رپورٹ ہوئے۔

24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے666 نئے کیسز اور 12 اموات : ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں کورونا ایکٹیوکیسزکی تعداد8ہزار904 ہے اور3 لاکھ 3ہزار458 صحتیاب ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 17 ہزار 296 ہو گئی ہے۔ پنجاب ایک لاکھ 687، سندھ میں ایک لاکھ 40 ہزار 131، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار329، بلوچستان میں 15 ہزار520، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 924 اور آزاد کشمیر میں3 ہزار45 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔