مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہانڈیا کا پاکستان...

گندہ اور بدبو دار واٹر سپلائی کا پانی آئے نا آئے بل تو آئے گا

قصور سرکاری پانی آئے نا آئے بل ٹائم پر آتا...

ایران میں قتل 8 پاکستانیوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ایران کے سرحدی صوبے سیستان کے علاقے مہرستان میں...

جنوبی وزیرستان میں پولیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک

جنوبی وزیرستان لوئر میں نامعلوم دہشت گردوں کا تھانہ...

کرونا کی دوسری لہر، سکول بند ہوں گے یا نہیں، اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی زیر صدارت تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس ہوا

اجلاس میں تمام صوبوں کے وزراء تعلیم نے شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ اگلے ہفتے پھر اجلاس بلایا جائے گا جس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات نومبر سے جنوری تک کرنے کی تجویز پرغورکیا گیا،موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں اسکولز بند کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا،23نومبر کوکو تعلیمی ادارے بند کرنے کے بارے میں دوبارہ اجلاس ہوگا،

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہمیں طلبہ اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے،تعلیمی اداروں سے متعلق حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کرے گی،سردیوں کی چھٹیاں بڑھانے کی بھی تجویز ہے، پہلے ٹیلی اسکول چلایاتھا اب ریڈیو اسکول کے بارےمیں سوچ رہے ہیں، تعلیمی اداروں سے متعلق جوفیصلہ ہوگااس پرسب کوعمل کرناہوگا،

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ وہ اسکولوں کو بند کرنے کے حامی نہیں،جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز رپورٹ ہورہے ہیں انہیں سیل کررہے ہیں اور اگر ماضی جیسی صورتحال ہوئی تو اسکول بند کرنے پڑیں گے۔

پنجاب میں دو ماہ کے دوران472 ادارے سیل کیے گئے ہیں۔ 2 لاکھ 65 ہزار 370 سرکاری اور پرائیوٹ اسکولز میں کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں سیل کئے گئے تعلیمی اداروں کی تعداد 120 ہو چکی ہے۔

پنجاب میں بھی دوبارہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے، خطرے کی گھنٹی

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan