کرپشن کے الزام میں بھارتی نیوی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
کرپشن کے الزام میں بھارتی نیوی کے 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)نے آئی ٹی ہارڈ ویئر کی فراہمی کے نام پر جعلی بل جمع کروانے کے الزام میں بحریہ کے چار عہدیداروں اور 14 دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ملزم نے مغربی نیول کمانڈ کو آئی ٹی ہارڈ ویئر کی فراہمی کے نام پر مبینہ طور پر 6.76 کروڑ روپے کے جعلی بل جمع کروائے تھے۔
عہدیداروں نے بدھ کے روز بتایا کہ تفتیشی ایجنسی نے اس معاملے میں کیپٹن اتول کلکرنی ، کمانڈر منندر گوڈوبول اور آر پی شرما اور پیٹی آفیسر ایل او جی (ایف اور اے) کلدیپ سنگھ باغیل کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے.
بھارتی نیوی میں کرپشن کے حوالہ سے تحقیقات کا سلسلہ وسیع کر دیا گیا ہے، اہلکاروں سے تحقیقات میں مزید انکشافات سامنے آںے کی توقع ہے.
کرونا لاک ڈاؤن، سائیکل پر ہسپتال جانیوالی خاتون نے سڑک کنارے دیا بچے کو جنم
کوئی بھوکا نہ سوئے مہم ،بھارتی مسلمانوں کا شاندار کام، مسجد سے تقسیم ہوتا ہے کھانا
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا
کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا