سی پی این ای کی خواتین صحافیوں کے خلاف اخلاق سے گری مہم کی شدید مذمت

سی پی این ای نے خواتین صحافیوں کے خلاف اخلاق سے گری مہم کی شدید مذمت کی ہے

صدر سی پی این ای کاظم خان کا کہنا تھا کہ اختلاف کریں مگر انسانیت کے دائرے کے اندر رہ کر۔کسی بھی معاشرہ کو اس حد تک گراوٹ کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔ جو بات آپ کو بھلی نا لگے اس پر لعنت اور گالیوں کی بوچھاڑ قابل مذمت ہے ۔ آزادی اظہار ذمہ داری کے ساتھ ہر صحافی کا نصب العین ہونا چاہئے۔ خدارا نظریاتی اختلافات کو کسی کی کردار کشی کے لئے استعمال نا کریں سیاسی جماعتوں کے ورکرز دوسروں کی رائے کا بھی احترام کریں ۔ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کی طرف سے ایسے ٹرینڈز کی حوصلہ شکنی ضروری ہے حکومتی اداروں کو ایسے ٹرینڈز چلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنی چاہئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انتہائی فحش ٹرینڈ چلایا گیا، یہ معلوم ہوا ہے کہ اس ٹرینڈ کے پیچھے ایک سیاسی جماعت ہے اور ماضی میں بھی نہ صرف غریدہ بلکہ دیگر کئی خواتین صحافیوں کے خلاف بیہودہ قسم کے ٹرینڈ چلائے گئے، یہ ٹرینڈ ایسے موقع پر چلایا گیا جب اس پارٹی کے چیئرمین آزادی صحافت کا دن منا رہے تھے

غریدہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اپنے خلاف 2 دن سے چلنے والے مختلف اخلاق باختہ، ہراسانی، حملہ آور ٹرینڈز/کیمپین کیخلاف میں نے FIA میں شکایتی درخواست جمع کروا دی ہے۔ امید ہے اس پر فوری عمل ہو گا اور جو لوگ صحافی پر اس حملے کے پیچھے ہیں فوراً گرفتار ہونگے!!!خواتین صحافیوں کا تحفظ ریاست/حکومت کی ذمہ داری ہے۔

قبل ازیں ایک اور ٹویٹ میں غریدہ کا کہنا تھا کہ PTI/شہبازگِل کےحامیوں/ہمدردوں کا اصل چہرہ! یہی و فاشسزم اخلاقی دیوالیہ پن ہے جسکے میں ڈٹ کرخلاف ہوں۔ذراتنقید کروحقائق بتاؤ یہ فاشسٹ اصلیت دکھاتے ہیں۔حکومت میں ہوں یاحکومت سے باہر؛خواتین کیخلاف غلاظت سے بازنہیں آئینگے۔یہ کسی ہمدردی کے لائق نہیں۔ بنائیے جتنے مرضی ٹرینڈز؛مجھے ڈرا نہیں پائینگے۔

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ

سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Comments are closed.