کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) کے اہلکار بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث نکلے۔

باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتی کی وارداتوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس سلسلے میں تین اہلکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،ڈی آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ذوالفقار لاڑک کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں نے جعلی چھاپے میں ایک تاجر سے 3 کروڑ روپے چھینے اور ٹیررفنانسنگ و منی لانڈرنگ کا دعویٰ کیا، متاثرہ تاجر سنار کا کام کرتا ہے جو کراچی سے ملتان جارہا تھا واقعے میں ملوث تینوں اہلکاروں مظہر، شعیب اور احسن کو نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں موٹر سائیکل سوار نوجوان نے ڈاکوؤں سے بچنے کیلئے پل سے چھلانگ لگادی لیاقت آباد پل پر موٹر سائیکل سوار شہری کو ملزمان نے لوٹنے کی کوشش کی جرائم پیشہ افراد کو دیکھ کر شہری گھبرا گیا اور اس نے موٹرسائیکل چھوڑ کر پل سے چھلانگ لگادی پل سے گرنے والے زخمی شہری کو نیچے موجود ساتھیوں نے اسپتال منتقل کیا۔

اسلام آباد : سرکاری افسر اور رینجرز اہلکار کو ڈاکوؤں نے لُوٹ لیا

اسلام آباد کے تھانہ سنبل کے علاقے میں تین موٹر سائیکل پر سوار ڈکیتوں سرکاری افسر سرفراز خان سے قیمتی موبائل اور 18000 روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں اپنے بھائی کی شادی کا سامان لے کر گھر جانے والے رینجرز اہلکار سے بھی ڈاکوؤں نے موبائل اور نقدی لُوٹ لی-

واپڈا ملازمین کیلئے خصوصی واپڈا الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری

Shares: