10 سالہ بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنانے والے مجرم گرفتار

حافظ آبادسے سید ظہیر عباس شاہ کی رپورٹ ) حافظ آباد تھانہ کالیکی منڈی پولیس کی کاروائی ، 10 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق تھانہ کالیکی منڈی کے علاقہ محلہ مصطفی آبادمیں اوباش ملزم وقاص 10 سالہ بچے احمد رضا کو کو کھیلنے کے بہانے گھر سے لے گیا اور قریبی ایکسچینج میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس نے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم وقاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔ملزم وقاص کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے اور اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Comments are closed.