ڈپریشن کے مرض سے لڑنے میں‌فیملی مددگار ثابت ہوتی ہے دیپیکا پڈوکون

میری والدہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئیں ، میرا ٹریٹمنٹ کروایا
0
61
deepika padukone

بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کئی بار اپنے انٹرویو میں انکشاف کر چکی ہیں کہ وہ ایک سال سے زائد کا عرصہ تک ڈپریشن کا شکار رہیں ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے باقاعدہ علاج بھی کروایا ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ جب کوئی بھی انسان ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے تو ایسے میں‌اسکی فیملی اسکو اس مرض سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے. انہوں نے کہا کہ میرے کیس میں میرے گھروالو ں نے خصوصی طور پر والدہ نے میرا بہت ساتھ دیا انہوں نے مجھے دیکھ کر وہ علامات تلاش کر لیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ میں‌ڈپریشن میں جا رہی ہوں.

”میری والدہ مجھے ڈاکٹر کے پاس لیکر گئیں ، میرا ٹریٹمنٹ کروایا” ، میں‌آج تک ڈاکٹروں کے پاس جاتی ہوں ریگولر چیک اپ کرواتی ہوں. انہوں نے کہاکہ جب میں ڈپریشن میں‌تھی تو میرے والد ین جو کہ بنگلور میں‌رہتے تھے وہ مجھ سے جب ملنے آتے تو میں بہت ہی بہادری کے ساتھ ان کے سامنے یہ کہتی کہ میں ٹھیک ہوں اور ٹھیک ہے لیکن میں‌ نے علاج کروایا اور اس بیماری کو شکست دی . آج میں‌ٹھیک ہوں لیکن ڈاکٹروں کے پاس پھر بھی جاتی ہوں. دیپیکا نے کہا کہ ڈپریشن بہت بری چیز ہے انسان کو لگتا ہے کہ جیسے سب کچھ ختم ہو گیا ہے.

مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

تیری میری کہانیاں کا ریسپانس بہت اچھا ملا ندیم بیگ

مجھے نہیں لگتا سنیتا کی شکل ماہرہ خان کے ساتھ ملتی ہے حسن احمد

Leave a reply