ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)مین عیدگاہ کلاں سے ملحقہ گلیاں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،نکاسی آب کاگنداپانی جابجاگلیوں میں پھیلنے سے جوہڑکے مناظرپیش ہونے لگے ،گندگی کے ڈھیروں پر مچھروں کی بہتات ہونے سے عوام ملیریاسمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہونے لگی ، گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اوربدبوپھیلنے سے عوام کومشکلات کاسامنا،اہلیان علاقہ کاصفائی نہ ہونے پرچیف ایگزیکٹوآفیسر واسا کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہاراورڈپٹی کمشنر ڈیرہ منصورارشد سے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوواسا کی نااہلی اورعدم دلچسپی کے باعث مین عیدگاہ کلاں سے ملحقہ محلوں کی گلیو ں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی ہیں۔ہرطرف گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جنہیں کوئی اٹھانے والانہیں ہے ۔واسا عملہ صفائی نہیں کرتاجس کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہورہاہے جبکہ نکاسی آب کاگنداپانی جابجاگلیوں میں پھیلنے سے جوہڑکے مناظرپیش کرنے لگاہے۔گندگی کے ڈھیروں پر مچھروں کی بہتات ہونے سے عوام ملیریاسمیت دیگربیماریوں میں مبتلاہونے لگی ہے۔ گندگی کے ڈھیروں سے تعفن اوربدبوپھیلنے سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے ۔،اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنرڈیرہ منصورارشد سے فرائض میں کوتاہی پر چیف ایگزیکٹوواساکے خلاف نوٹس لینے اورانکوائری کا مطالبہ کیاہے۔

Shares: