اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف شہر بھر میں منشیات کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔آئس ہیروئن چرس اور پاؤڈر پوری کی فروخت دھرلے کے ساتھ جاری۔منشیات فروشوں کے بھتے سے افسران کی شاہ خرچیاں۔ بھتا وصولی کیلے مخصوص اہلکار تعینات ۔ ایس ایس پی احمد پور شرقیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی۔ شہری وسماجی حلقوں کا احتجاج۔ایماندار افسر کی تعیناتی کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق اوچ شریف شہر سمیت ملحقہ علاقوں اوچموغلہ ،للو والی، شمیم آباد ،اکبر ٹاؤن ،اوچ گیلانی ،پل رسول پور، بیٹ احمد بختیاری ،کچی شکرانی میں منشیات کی فروخت دھڑلے کے ساتھ بدستور جاری ہے۔ذرائع کے مطابق اوچشریف میں منشیات کا نیٹ ورک پولیس میں کالی بھیڑیں چلارہی ہیں جن کو اداروں میں بیٹھے اعلیٰ افسران کی مکمل آشیرباد حاصل ہے جن کی ایما پر تھانہ اوچ شریف میں افسران کا تقرر وتبادلہ کیا جاتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے اوچموغلہ کے رہائشی جام اللّٰہ ڈتہ ولد جام خادم حسین اوچ شریف شہر وگردونواح علاقوں منشیات فروشی کھلے عام آئس نشہ فروخت کرنا شروع کردیا ہے۔ جس کو تھانہ اوچ شریف میں تعینات اہلکاروں کی مکمل آشیرباد حاصل ہے ،جس نے عام لوگوں اور خاص کر نوجوانوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ کیونکہ آئے روز آئس،ہیروئن سے سینکڑوں نوجوان تباہی کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
ضلعی انتظامہ نوٹس لیکر منشیات فروش کے خلاف کارروائی کریں۔ کیونکہ منشیات فروشی دہشت گردی سے بھی خطرناک ہے۔ جبکہ معاشرے میں آئس نشے کی وجہ سے بد امنی پھیلنے کا خدشہ پایا جاتا ہے۔ ایک طرف بے روزگاری تو دوسری طرف منشیات فروشوں نے نوجوان نسل کی زندگی تباہ کر رکھ دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انتظامیہ و پولیس کو نشاندہی کے باوجود خاموشی،کئی سوالوں کو جنم لے رہی ہے باغی ٹی وی نے منشات فروش کی ویڈیو بھی حاصل کر رکھی ہے