درفشاں سلیم کو شوبز انڈسٹری میں آئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے ان کا معصوم چہرہ اور زبردست اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا ہے. درفشاں کو نوجوان نسل بہت پسند کرتی ہے. اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری بہت سافٹ ہے دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا ہے. درفشاں سے ہر کوئی انکی خوبصورتی کا راز دریافت کرتا رہتا ہے. ھال ہی میں انہوں نے یوٹیوب پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے چہرے پر لگانے کے لئے ایک ماسک بنانے کا طریقہ بتایا. اس وڈیو کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اس وقت وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. وڈیو میں انہوں نے جو ماسک بنانے کا طریقہ بتایا ہے وہ
کچھ یوں ہے آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پائوڈر اور دہی کو مکس کےایک پیسٹ بنایا گیا اور پھر ہاتھوںکی مدد سے اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیا گیا. درفشاں کا بتایا ہوا یہ ماسک اور اس کا طریقہ کار لڑکیوں میں کافی مقبول ہوا ہے ان کی وڈیو کے کمنٹس سیکشن میں بہت ساری لڑکیوں نے ان کو شکریہ ادا کیا ہے اور کچھ نے انہیں کہا ہے کہ مزید بھی وہ اس طرح کی وڈیوز لیکر سامنے آئیں. ہمارے ہاں لڑکیاں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کی بہتری کے لئے کافی جتن کرتی ہیں لہذا ان کو درفشاں کی یہ وڈیو بہت پسند آئی ہے.