مزید دیکھیں

مقبول

معروف کورین پاپ اسٹار اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے

معروف کورین پاپ اسٹار چو وہیسنگ 43 سال...

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

شائستہ کیساتھ گہرا تعلق تھا، مگر اب ہم زیادہ ملتے نہیں،ساحر لودھی

کراچی: پاکستان کے مشہور اداکار و میزبان ساحر لودھی...

ڈیرہ غازیخان:آر پی او کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

ڈیرہ غازی خان(نیوز رپورٹرشاہدخان) آر پی او کیپٹن (ر)...

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقات

آج سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر سینیٹر دلاور خان، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سردار عبدالرحمن کھیتران بھی موجود تھے جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران شرکاء نے بلوچستان کی مجموعی سماجی و اقتصادی صورتحال پر توجہ مرکوز کی۔ چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے عبدالقدوس بزنجو کی بطور وزیراعلیٰ بلوچستان خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قیادت میں شروع کیے گئے مثالی ترقیاتی منصوبوں پر روشنی ڈالی۔

علاوہ ازیں‌چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقیاتی عمل میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلوچستان کی ترقی کے لیے اجتماعی ذمہ داری اور سیاسی قوتوں کے درمیان اتحاد کی اہمیت پر زور دیا، چیئرمین سینیٹ، محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بیروزگاری اور غربت کے خاتمے کے لیے جامع منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اسٹینڈرڈ چارٹرڈاور کراچی یونائٹیڈ کے تحت یوتھ فٹ بال لیگ، چھٹے ایڈیشن کا آغاز
کوئلے کی کان میں دھماکہ؛ 11 مزدور زخمی
ہمارا حق مارا جائے گا تو سڑکوں پر نکل کر بتائیں گے،مولانا فضل الرحمان
شیخ رشید کی بازیابی کیلئے مزید آٹھ دن کا وقت مل گیا
” ون لائن” کی پہلی خاتون لکھاری مسرت ناز
کیا پاکستان ورلڈکپ میں نئی تاریخ رقم کر پائے گا؟
ورلڈکپ: پاکستان کو جیت کیلئے345 رنز کا ہدف
سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کی ترقی کے لیے چیئرمین سینیٹ کی جانب سے فراہم کی جانے والی رہنمائی کا اعتراف کرتے ہوئے اُنکا شکریہ ادا کیا، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان حکومت کی ترقی کے حوالے سے ہر قدم پر رہنمائی کی، ہمیشہ ایوان بالا میں بلوچستان کے لیے آواز اٹھائی جس کے لیے میں شکر گزار ہوں۔ ملاقات کا اختتام بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کے مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا اور خطے میں سماجی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
آن لائن ایڈیٹر، اسلام آباد Follow @MalikRamzanIsra