فیس بک نے ٹرمپ کی الیکشن مہم کے اشتہارات ہٹا دئیے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیس بک میں جنگ شدت اختیار کر گئی ہے، فیس بک نے امریکی صدر کی جانب سے دیئے گئے اشتہار ہٹا دیئے ہیں
سوشل ویب سائٹ فیس بک کا کہنا ہے کہ انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم کے فیس بک پر سے ایک اشتہار کو ہٹایا ہے، فیس بک کے مطابق اشتہار میں نازی جرمنی میں استعمال ہونے والا نشان موجود تھا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کا کہنا تھا کہ ان اشتہارات نے اس کی پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ کی سکییورٹی پالیسی کی سربراہ نیتھینیئل گلیشیر کا کہنا تھا کہ ہم ایسے نشانات کے استعمال کی اجازت نہیں دیتے جو ایک نفرت انگیز تنظیم یا نظریات کی نمائندگی کرتے ہوں جب تک انھیں پوسٹ کرنے کا پسِ منظر نہ بتایا گیا ہو یا مذمت نہ کی گئی ہو۔ہم نے اس اشتہار میں بھی یہی دیکھا اور اس کے علاوہ بھی ہمیں یہ نشان جہاں بھی نظر آیا ہم یہی کارروائی کریں گے۔‘
یہ اشتہارات صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس کے پیجز پر لگائے گئے تھے اور یہ تقریباً 24 گھنٹوں تک ان پیجز پر رہے اور انھیں ہزاروں افراد نے دیکھا۔
تشدد کو کم کرنے کیلئے فیس بک نے اپنی پالیسی ریوو کرنے کا اعلان کر دیا
قبل ازیں ٹویٹر نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر لبیل چسپاں کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پہلی مرتبہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سلسلہ وار ٹویٹ پر ’فیکٹ چیک‘ کا لیبل چسپاں کیا ہے۔ ’فیکٹ چیک‘ یعنی حقائق کی جانچ کا لیبل ایسی ٹوئٹر پوسٹس پر چسپاں کیا جاتا ہے جن میں مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی گئی ہوں۔
ٹرمپ کی ٹویٹ پر فیکٹ چیک لگانے پر یورپی یونین نے ٹویٹر کی حمایت کر دی