کیلیفورنیا:امریکی ایک دوسرے کوقتل کرنے لگے: ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ،اطلاعات کے مطابق رات گئے امریکہ سے بڑی پریشان کن خبریں آنی شروع ہوگئی ہیں جن میں بتایا گیا ہےکہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سین ہوزے شہرکے ریل یارڈ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق حملہ آور نے لوگوں کو ہلاک کرنےکےبعد خودکوبھی گولی مارلی۔
پولیس کا کہناہےکہ فائرنگ کرنے والاشخص ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کا ملازم تھا، حملہ آور کی سابقہ بیوی کا کہنا ہےکہ وہ اکثر کمپنی سے متعلق شکایات کیا کرتا تھا۔
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ان ہلاک ہونے والوں میں ایک بھارتی شہری بھی ہے
دوسری طرف پولیس کا کہنا ہےکہ پچھلے ایک ہفتے میں امریکیوں کے ایک دوسرے پرحملوں کے درجنوں واقعات ہوچکے ہیں جن میں درجنوں شہری ہلاک ہوچکے ہیں