گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچ گیا

24 گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے
0
45
Flour

کراچی: گندم سے بھرا جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچ گیا، 24 گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے جس کے بعد آٹے کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلغاریہ سے 55 ہزار ٹن گندم لانے والا پہلا بحری جہاز کراچی بندرگاہ پہنچ گیا24 گھنٹوں میں روس سے گندم کے مزید 2 بحری جہاز پہنچ جائیں گے،درآمدی گندم آنے سے ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے اوپن مارکیٹ میں آئندہ چند روز میں گندم کی قیمت 100 سے 200 روپے گرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور سندھ کے درآمدکنندگان اب تک 7 لاکھ 50 ہزار ٹن گندم خرید چکے ہیں، فروری 2024 تک 12 لاکھ ٹن سے زائد گندم پاکستان منگوائے جانے کی توقع ہے۔

افغانستان میں امن سے خطے میں استحکام آئےگا،نگران وزیر خارجہ

دوسری جانب سندھ پولیس نے صوبے سے چینی، گندم اور کھاد سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی آئی جی سندھ نے کراچی پولیس چیف، صوبےکے زونل ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیزکو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہےکہ ایس ایس پیز، انتظامیہ اورکسٹم حکام مشترکہ ناکے لگائیں گے۔

نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ

آئی جی سندھ نے اپنے مراسلے میں کہا کہ اسمگلنگ روکنےکے لیے سندھ حکومت کے متعلقہ محکموں کوبھی ساتھ رکھاجائے، بلوچستان سے سندھ آنے والے راستوں کی نگرانی کی جائے، کسٹم حکام کو کریک ڈاؤن کے لیے پولیس ٹیمیں دی جائیں، اسمگل سامان کسٹم اور دیگر متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے، کارروائیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آپریشن روم کو دی جائیں۔

عثمان ڈار کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم

Leave a reply