غلطی سے چھالیہ لے جانے پرترکیہ میں گرفتار پاکستانی رہا

انقرہ: ترکیہ میں غلطی سے چھالیہ لے جانے پر گرفتار پاکستانی کو ترکی کی عدالت نے رہا کردیا۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاہور کے رہائشی محمد اویس کے اہل خانہ نے ان کی رہائی کی تصدیق کردی محمد اویس کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا ان کے اہل خانہ نے اس رہائی پر پاکستانی سفارتخانے کی کوششوں کو سراہا اور مدد فراہم کرنے پر پاکستانی سفارتی عملے کا خصوصی شکریہ ادا کیا-

بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کے زرمبادلہ ساتھ لے جانے کی حد کم کردی گئی

پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے عدالت کو لکھے خط میں بتایا گیا کہ محمد اویس کے پاس سے جس مقدارمیں چھالیہ برآمد ہوئی اس کی قیمت پاکستان میں 280 روپے سے زیادہ نہیں۔ چھالیہ پاکستان میں استعمال ہونے والی روایتی چیز ہے اور پاکستانی قانون میں اس کی درآمد اور برآمد کی اجازت ہے۔

محمد اویس کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ وہ اس قانون سے آگاہ نہیں تھے کہ ترکی میں چھالیہ کو منشیات کا درجہ حاصل ہے۔عدالت نے مختصر کارروائی کے بعد محمد اویس کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہورکے رہائشی محمد اویس کوکمپنی نے اچھی کارکردگی دکھانے پر ترکی گھومنے بھیجا تھا۔ محمد اویس اپنے ٹورآپریٹر کو تحفے میں دینے کے لیے سپاری کے دو پیکٹس بھی لے گئے ترکی پہنچنے پر حکام نے محمد اویس کو دو پیکٹ سپاری لانے پر گرفتار کرلیا تھا اور عدالت میں پیش کرکے جیل بھیج دیا تھا-

جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان

ترک حکام کا کہنا تھا کہ چھالیہ اورسپاری کا ٹیسٹ کرایا جائے گا جس کی رپورٹ 6 ماہ میں آئے گی۔ اس دوران محمد اویس جیل میں رہیں گے۔

محمد اویس کے بھائی شعیب کا کہنا تھا کہ کسی نے ان کے بھائی کو اس بارے میں آگاہ نہیں کیا تھا اور نہ ہی پاکستانی کسٹمز حکام نے جاتے وقت مطلع کیا تھا اویس نے ترک حکام کو بتایا کہ یہ ماؤتھ فریشنر ہے اور وہ نہیں جانتا تھا کہ یہ ملک میں غیر قانونی ہے-

محمد اویس کے بھائی کا کہنا تھا کہ استطاعت نہ رکھنے کے باوجود بھائی کی رہائی کے لیے 2 وکیلوں کولاکھوں روپے دے چکے ہیں میرا بھائی دل کا مریض اور اپنے گھر کا واحد کفیل ہے اور وہ چند سو روپے کی چیز کے لیے اپنے پورے خاندان کو خطرے میں نہیں ڈالیں گے انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے بھائی کی رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی تھی۔

شعیب نے بتایا تھا کہ تقریباً 16 دیگر پاکستانی بھی چھوٹے چھوٹے الزامات میں ترکی میں قید ہیں۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان

Comments are closed.