حکومت کے اتحادی لیکن…چودھری پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا

0
145
parvez elahi

حکومت کے اتحادی ہیں لیکن…چودھری پرویز الہیٰ نے ایک بار پھر بڑا اعلان کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ایم پی اے ساجد خان بھٹی کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤالدین کے وکلاء وفد کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی شریک تھے وفد میں صدر بار زاہد یار گوندل، سیکرٹری یاسر عرفات، فضل اکرام رانجھا سابق ایم پی اے، سابق صدر ظہور گوندل، صفدر حیات بوسال، مطیع الرحمن رانجھا ایڈووکیٹ شامل تھے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاؤ الدین کیلئے چیک بھی دیا

اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے اتحادی ہیں حکومت کے خلاف ہماری طرف سے کبھی عدم اعتماد نہیں آئے گی انشاء اللہ پنجاب میں تبدیلی کا کوئی چانس نہیں
فی  الحال اپوزیشن نے پکانے کیلئے کچھ اکٹھا نہیں کیا ہمارے ساتھ پہلے دن جو چیزیں طے ہوئی تھی آج تک ان پر عملدرآمد نہیں ہوا جہانگیر ترین تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور تحریک انصاف میں موجود ہیں فضل الرحمن کا معاملہ عمران خان کے کہنے پر ہم نے حل کیا چودھری شجاعت حسین اور میں نے بڑی محنت کر کے مسئلہ کو حل کیا سینیٹ کے الیکشن میں ولیداقبال اور جہانگیر ترین کی ہمشیرہ کو کامیاب کرایا ورنہ یہ دونوں سیٹ ہار رہے تھے بیشک ان سے پوچھ لیں

چودھری پرویزالٰہی کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب کروانے میں اہم کردار ادا کیا سسٹم کی بہتری کیلئے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے میری بات مان لی پنجاب میں بلا مقابلہ سینیٹ الیکشن جتوایا لیکن حکومت کی طرف سے پھر وہی پرانی خاموشی ہے الیکشن ختم ہو گیا تو کسی نے پوچھاتک نہیں جب ہم کسی کے ساتھ چلتے ہیں تو کسی کو دھوکا نہیں دیتے جہانگیر ترین کے ساتھ کتنے ممبر ہیں اسمبلی میں کھڑے ہونگے تو پتہ چلے گا، یہ سوالیہ نشان ہے میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں ہے مجھے نہیں لگتا یہ لوگ عمران خان کو وفاق میں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکیں گے ہم حکومت کے اتحادی ہیں لیکن ہمیں زیادہ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب حکومت کو مشکل پڑتی ہے تو ہم ساتھ دیتے ہیں ن لیگ کی سیاست کی ساری کتاب نواز شریف کی ہے اور باقی سب اس کتاب کے پیج ہیں مسلم لیگ ن نواز شریف کی پارٹی ہے وہی فیصلے کرتے ہیں شہباز شریف ہو یا کوئی اور یہ نواز شریف کا بیانیہ ہے مریم نواز ہی ن لیگ کی وارث ہیں مریم نواز، نواز شریف کی مکمل سپورٹ کے ساتھ سیاست اورپارٹی کو لیڈ کر رہی ہیں

Leave a reply