حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع، شہباز شریف بارے عدالت نے کیا حکم دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کے لی دی گئی حمزہ شہباز کی درخواست پر قومی احتساب بیورو(نیب) سے جواب طلب کر لیا ہے۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی اور ملزم حمزہ شہباز کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کے علاج کے سلسلے میں بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے اور لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق حاضری سے استثنی دینے کیلئے درخواست دی گئی۔ وکیل نیب نے مؤقف اپنایا کہ ملزم شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں ایک گواہ کا بیان بھی قلمبند کر رکھا ہے۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز کے سی ای او ہیں اور ملزم نے ایم پی اے مولانا رحمت اللہ سے درخواست دلوا کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا،نیب کے وکیل نے کہا کہ رمضان شوگر ملز کیلئے تحصیل بھوانہ کے قریب سیوریج نالہ بنوایا گیا، 2015 میں 36 کروڑ روپے سے مقامی آبادیوں کے نام پر رمضان شوگر ملز کیلئے نالہ تعمیر کیا گیا۔ حکومتی محکموں نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کی خوشنودی کیلئے مقامی آبادیوں کے فنڈز رمضان شوگر ملز کیلئے استعمال کیے۔

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر

نیب نے عدالت میں کہا کہ قانون عوامی نمائندوں کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنے کی اجازت دیتا ہے، تجاوز کی نہیں۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزم شہبازشریف کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی.

آپ یہاں پریس کانفرنس کرنے نہیں آئے، عدالت برہم، حمزہ شہباز نے کیا جواب دیا؟

حمزہ شہباز کی عدالت پیشی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی ،عدالت کی جانب جانے والے تمام راستے بند کئے گئے تھے،

Shares: