حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر نہ ہونے پر اسمبلی میں ن لیگی اراکین کا ہنگامہ
پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اسمبلی میں احتجاج کیا ہے
حمزہ شہباز و دیگر کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوں گے یا نہیں؟ اہم خبر
جج صاحب تنگ آ گیا یوں، حمزہ شہباز نے عدالت میں ظاہر کی بے بسی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر دوست مزاری کی زیرصدارت جاری ہے، اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ پروڈکشن آڈرجاری نہ کئے گئے تو ہاؤس نہیں چلنے دیں گے،اب سلیکشن سے نکل کرپارلیمانی روایات آگےبڑھائی جائیں ، جس پر ڈپٹی سپیکر دوست مزاری نے کہا کہ پروڈکشن آڈر جاری کرنا اسپیکر کا اختیار ہے .
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ لیڈرآف اپوزیشن کواجلاس بلانےکیلئے پروڈکشن آڈرجاری کئےجائیں،تھوڑی دیرکے لئے اجلاس ملتوی بھی کرنا پڑے توکر دیں . رانا مشہور نے کہا کہ آپ سب بھی کرپشن کی بنیاد پر اندر ہوں گے، جھوٹ کی سیاست کا وقت گزر چکا سچ کا سامنا کریں،اتنا ہی کریں جتنا کل آپ خود برداشت کرسکیں،ہم مشرف کے خلاف بھی کھڑے ہوئے،جو آئین کیخلاف جائیگا اسکے خلاف کھڑے ہونگے ،اپوزیشن کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھا گیا،اس کی مذمت کرتے ہیں
ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے دوران اجلاس ن لیگی اراکین کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ چیمبرمیں یقین دہانی کروا کر ایوان میں آکر مکر جاتے ہیں، آپ کی ایک زبان ہی نہیں ہے ،ایوان کا ماحول خراب نہ کریں .
تحریک انصاف کے رکن صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اسمبلی اجلاس میں کہا کہ اپوزیشن ارکان کو غریب عوام کی پرواہ ہوتی تو عوام کی بات کرتے .فیاض الحسن کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان نے شورشرابا کیا.