پاکستانی فنکاروں کی ایک بڑی تعداد کو گولڈن ویزہ جاری ہو چکا ہے ، اس میں اب ایک اور اضافہ ہو گیا ہے اور وہ اضافہ ہے حنا الطاف کا، جی ہاں اداکارہ حنا الطاف کو بھی دبئی کو گولڈن ویزہ مل گیا ہے. اور وہ اس حوالے سے ہہت زیادہ خوش ہیں، اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے دبئی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دبئی کو میں ویسے بھی اپنا دوسرا گھر مانتی ہوں. اور مجھے بہت خوشی ہے کہ مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے ، اب میںوہاں پر رہائش بھی اختیار کرسکتی ہوں اور وہ تمام حقوق انجوائے کر سکتی ہوں جو وہاں کے شہریوں کے پاس ہیں.
انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میری ہر خوشی میں میرے ساتھ ہوتے ہیں. یاد رہے کہ حنا الطاف پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کا بڑا نام ہیں انہوں نے کئی سال تک ڈرامہ انڈسٹری مین کام کیا ہے وہ پروگرام ہوسٹ بھی کرتی ہیں، انہوں نے داکار آغا علی کے ساتھ شادی کی. اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کافی خوش دکھائی دیتے ہیں.