مزید دیکھیں

مقبول

مرکزی مسلم لیگ کا قیام امن کے لیے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

پورا ملک بدامنی کی لپیٹ میں، نوجوانوں کو مایوس...

عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف...

ہالینڈ میں سیاستدان کی جانب سے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی

سویڈن کے بعد ہالینڈ میں بھی ملعون ڈچ سیاستدان نے پولیس کی موجودگی میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،پاکستان کی شدید مذمت

باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ کے معلون سیاستدان اور انتہاپسند سفید فام پارٹی کے رہنما نے دو ساتھیوں سمیت ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کی، ڈچ سیاستدان کی جانب سے قرآن پاک کی بیحرمتی کو روکنے کے لیے درجنوں مسلمان پہنچے تاہم پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا کچھ افراد نے ملعون شخص پر پتھراؤ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق کچھ افراد نے ملعون سیاستدان کا پیچھا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا ہالینڈ کے ترک نژاد وزیر انصاف نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیا، ہالینڈ میں اس طرح کے انتہا پسند مظاہروں اور اقدامات کو روکنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

سویڈن میں ایک بار پھر شاہی محل کے باہرقرآن پاک کی بے حرمتی

چند روز قبل سویڈن میں بھی قرآن پاک کی بیحرمتی کا دوسرا واقعہ پیش آیا تھا جب ملعون شخص نے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی بیحرمتی کی تھی۔ اس شخص کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

واٹس ایپ میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نئے فیچر کا فیصلہ

پاکستان نے ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے ایک اور اشتعال انگیز اور انتہائی جارحانہ اقدام کی شدید مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسی جارحانہ کارروائیوں کو اظہار رائے اور احتجاج کی جائز آزادی کے تحت نہیں لایا جا سکتا، بین الاقوامی قانون ریاستوں کو مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر نفرت، امتیازی سلوک اور تشدد کے لیے جان بوجھ کر اکسانے کی روک تھام اور ممانعت کرنے کا پابند کرتا ہے۔

اغوا کے ڈرامے میں دوست کی جان چلی گئی،2 اے ایس آئی گرفتار

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ آزادی اظہار ذمہ داریوں کی متقاضی ہے، یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ نسل پرستانہ، غیر انسانی اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکیں، یہ دانستہ اسلامو فوبیا کا حامل عمل دنیا کے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات کو گہری ٹھیس پہنچانے کے مترادف اور پرامن بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خطرہ ہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2022 میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن کے طور پر منانے کے لیے منظور کی گئی قرارداد کے پیچھے یہی روح تھی۔

امید تھی پی ڈی ایم حکومت کے نکلنے کے بعد لاقانونیت کا راج ختم ہو جائے گا

ترجمان نے کہا کہ اس اقدام پرپاکستان کےتحفظات ہالینڈ کےحکام تک پہنچارہے ہیں،ہم ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کا خیال رکھیں اور اس طرح کی نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا کی حامل کارروائیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کریں ہم عالمی برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسلامو فوبیا کے خلاف آواز اٹھائے اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرے-

جیکب آباد میں صحافی ہوٹل سے گھر جاتے ہوئے لاپتہ