اسلام آباد:(نمائندہ کباغی ٹی وی)وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہو گی۔پی ٹی آئی کی جیت پر واویلا ہو رہا ہے۔ڈسکہ الیکشن پی ٹی آئی جیت رہی ہے۔
نوشہرہ الیکشن میں ن لیگ جیتی اس وقت سب اچھا تھا۔انہوں نے تعلیمی اداروں اور طلباء سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر قومی ترقی نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ اگر بچے تعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتے تو میں مزید چھٹیاں دے دیتا۔ کورونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔تعلیم سے بہت سے چینلجز کا سامنا تھا طلباء نے سنجیدہ نہیں لیا جس وجہ سے ہم نے مزید چھٹیاں نہیں دی ہم چاہتے تھے کہ بچے آن لائن اپنی تعلیم جاری رکھ سکتے لیکن ایسا نہیں ہوا

بچے خوش نہ ہوتے تو چھٹیاں مزید بھی دے سکتے تھے،شفقت محمود
Shares: